24

نیت سے کیا مراد ہے اور اس کا ادنٰی درجہ کیا ہے؟نماز کی نیت میں کیا چیز ضروری ہے؟

سوال: وہ کون سی نمازیں ہیں جن کا وقت میں مکمل ہونا شرط ہے؟*💐
جواب: وہ تین نمازیں ہیں:
① نمازِ فجر ، ② نماز جمعہ اور ③ نمازِ عیدین جن کا وقت میں مکمل ہونا شرط ہے۔ اگر فجر میں آفتاب طلوع ہوا ، یا جمعہ میں وقتِ عصر شروع ہوا ، یا عیدین میں وقت مکروہ آگیا تو یہ نمازیں باطل ہوگئیں۔(نماز کے احکام)

سوال:۞ نیت سے کیا مراد ہے اور اس کا ادنٰی درجہ کیا ہے؟💟 𓅰
جواب:☜︎︎︎نیت دل کے پختہ ارادے کا نام ہے ،زبان سے بھی کہہ لینا مستحب ہے ، جو فرض و واجب نماز ادا کرنی ہے اسی کی ادائیگی کا دل میں پختہ ارادہ ہونا نیت ہے۔ نیت کا ادنٰی درجہ یہ ہے کہ اگر کوئی اس وقت پوچھے کہ کونسی نماز پڑھی ہے تو فوراً بتائے ، اگر سوچ کر بتائے گی تو نماز نہ ہوگی۔(از نماز کے احکام)🌸

سوال: نماز کی نیت میں کیا چیز ضروری ہے؟🕋🌸
جواب: 📖 فرض نماز میں فرض کی نیت ضروری ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ اس خاص نماز کی نیت کرے جو پڑھتا ہے مثلاً ظہر یا عصر کی۔ یوں ہی واجب میں واجب کی نیت کرے اور تراویح میں تراویح کی اور سنتوں میں سنتوں کی۔ ہاں نفل نماز کے لیے مطلق نماز کی نیت کافی ہے کہ میں نماز پڑھتی ہوں۔ (درمختار)📚💜

سوال: نیت میں کیا تعدادِ رکعات کی نیت ضروری ہے؟🌹🟩🌹
جواب: نیت میں تعدادِ رکعت کی ضرورت نہیں البتہ فضیلت ہے ، تو اگر رکعات کی تعداد میں خطا ہو گئ مثلاً تین رکعات ظہر کی یا چار رکعات مغرب کی نیت کی تو نماز ہو جائے گی۔ (در مختار)💜🌸

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں