25

یتیم بچوں کا فطرہ کس پر واجب ہے؟جو بچہ چاند رات کو پیدا ہوا تو کیا اس کا بھی فطرانہ دینا ہو گا؟

سوال: کیا بڑے بھائی پر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کا فطرہ ادا کرنا واجب ہے جبکہ بڑا بھائی ہی ان کا نان و نفقہ چلا رہا ہو؟❥︎
جواب:۞☜︎︎︎ اگر چہ بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائیوں کی پرورش کرتا ہو تو بھی اس کا صدقۂ فطر مالدار باپ پر واجب ہے نہ کہ بڑے بھائی پر۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)

سوال: یتیم بچوں کا فطرہ کس پر واجب ہے؟🔴••••••••𒊹︎︎︎••••••••🟢
جواب:☜︎︎︎ باپ نہ ہو تو اس کی جگہ دادا پر اپنے یتیم پوتے پوتی کی طرف سے صدقۂ فطر دینا واجب ہے جبکہ یہ بچے مالدار نہ ہوں۔(در مختار)

سوال: کیا بیوی بلا اجازت اپنے شوہر کا فطرہ ادا کر سکتی ہے؟
جواب:☜︎︎︎نہیں ، اگر بیوی نے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کا فطرہ ادا کیا تو صدقۂ فطر ادا نہیں ہو گا ، جبکہ صراحتہً اجازت نہ ہو۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)🌻

سوال: جو بچہ چاند رات کو پیدا ہوا تو کیا اس کا بھی فطرانہ دینا ہو گا؟💚جواب:۞☜︎︎︎ جی ہاں! چاند رات بچہ پیدا ہوا تو اس کا بھی فطرہ دینا ہو گا ، کیونکہ عید کے دن صبح طلوع ہوتے ہی صدقۂ فطر واجب ہو جاتا ہے، اور اگر بعد میں پیدا ہوا تو واجب نہیں۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)🌹

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں