22

کیا شوہر پر اپنی بیوی کا فطرانہ دینا واجب ہے؟

سوال: کیا عورت پر بھی صدقۂ فطر واجب ہے؟☞︎︎︎❦︎🌹🍃
جواب: جی ہاں! جس طرح مرد اگر مالدار ہو تو اس پر صدقۂ فطر واجب ہے ، اسی طرح عورت اگر مالدار ہو تو اس پر بھی واجب ہے۔ مثلا اس کے پاس زیور وغیرہ ہو نصاب کے برابر تو اس پر اپنی طرف سے صدقۂ فطر واجب ہے۔(سنن النسائی)✪༄
💛••••♡︎••••❤️••••❦︎••••💚
سوال: کیا شوہر پر اپنی بیوی کا فطرانہ دینا واجب ہے؟❥︎ꨄ︎༄🌹
جواب:☜︎︎︎ نہیں ، اگر ادا کر دے گا تو ادا ہو جائے گا۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ).

سوال: کیا چھوٹے بچوں پر بھی فطرانہ واجب ہے؟🌸
جواب:☜︎︎︎ چھوٹا بچہ اگر صاحب نصاب ہو تو اس پر بھی صدقۂ فطر واجب ہے۔ اس کا ولی اس کے مال سے فطرہ ادا کرے۔ (در مختار)
❤️:::::::::💚:::::::::💛
سوال: کیا ماں کے پیٹ میں موجود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے؟🌹
جواب:۞☜︎︎︎ جو بچہ ماں کے پیٹ میں ہو اس کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا واجب نہیں۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)✫

سوال: اگر باپ فوت ہو گیا ہو تو کیا ماں پر بچوں کا فطرہ واجب ہے؟🌻
جواب:۞☜︎︎︎ اگر باپ نہ ہو تو ماں پر اپنے چھوٹے بچوں کی طرف سے صدقۂ فطر دینا واجب نہیں ہے۔(در مختار)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں