26

صاحب نصاب مرد کو فقط اپنا ہی فطرہ ادا کرنا ہے یا اپنے بچوں کا بھی؟

سوال: کس طریقے سے فطرانہ ادا کرنا ذیادہ بہتر ہے؟💜❦︎
جواب:۞☜︎︎︎ اگر فقیر کو رقم کی حاجت ہے تو پھر رقم سے فطرہ ادا کرنا بہتر ، اور اگر فقیر کو گندم کی حاجت ہے تو پھر گندم سے فطرہ ادا کرنا افضل ہے ، الغرض فقیر کو جس چیز کی ضرورت ہو اس میں فطرہ ادا کرنا افضل ہے۔(الجوھرۃ النیرۃ علی مختصر القدوری).

سوال: صاحب نصاب مرد کو فقط اپنا ہی فطرہ ادا کرنا ہے یا اپنے بچوں کا بھی؟✫
جواب:۞☜︎︎︎ مالکِ نصاب مرد پر اپنی طرف سے ، اپنے چھوٹے بچوں کی طرف سے بھی ادا کرنا واجب ہے ، جبکہ بچے غنی نہ ہوں۔(الفتاویٰ الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)

سوال: کیا باپ پر اپنی بالغ اولاد کا فطرہ ادا کرنا بھی واجب ہے؟🌹
جواب: ۞☜︎︎︎نہیں۔ (الفتاویٰ الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)

سوال: کیا پاگل بچوں کا بھی صدقۂ فطر دینا واجب ہے؟💛𖦹𖦹𖦹❦︎
جواب:۞☜︎︎︎ جی ہاں! اگر کسی کی مجنون یعنی پاگل اولاد ہے ، چاہے وہ پاگل اولاد بالغ ہی کیوں نہ ہو تو اس کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے جبکہ وہ پاگل غنی ( مالدار) نہ ہو۔ ہاں اگر وہ مجنون خود صاحبِ نصاب ہے تو پھر اس کے مال میں سے فطرہ ادا کردے۔(الفتاویٰ الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)❣

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں