28

صدقۂ فطر کن چیزوں سے ادا کرنے کا حکم ہے؟

سوال: صدقۂ فطر کن چیزوں سے ادا کرنے کا حکم ہے؟📗
جواب:۞☜︎︎︎ گندم ، کھجور ، منقیٰ اور جَو۔(سنن النسائی)

سوال: صدقۂ فطر میں ان کی کتنی کتنی مقدار دینا واجب ہے؟
جواب:۞☜︎︎︎ گندم نصف صاع جبکہ کھجور ، منقیٰ اور جَو مکمل ایک صاع۔(سنن ابی داؤد)🌸

سوال: کیا (گندم ، کھجور ، منقیٰ اور جَو) کے علاوہ کسی اور چیز سے صدقۂ فطر ادا کر سکتے ہیں؟🌹
جواب:۞☜︎︎︎ ان چار چیزوں کے علاوہ اگر کسی دوسری چیز سے فطرہ ادا کرنا چاہے مثلاً چاول ، باجرہ ، یا اور کوئی غلّہ ، یا کوئی چیز دینا چاہے تو قیمت کا لحاظ کرنا ہو گا ، یعنی وہ چیز آدھے صاع گیہوں یا ایک صاع جَو کی قیمت کی ہو۔ یہاں تک کہ روٹی دیں تو اس میں بھی قیمت کا لحاظ کیا جائے گا اگرچہ گیہوں یا جَو کی ہو۔(بہار شریعت).❤️

سوال: ایک صاع میں کتنے کلو گرام ہوتے ہیں؟🟡𒊹︎︎︎••••••★
جواب:۞☜︎︎︎تین کلو اور آٹھ سو چالیس گرام. (فیضان رمضان)♡︎

سوال: کیا فطرانہ کے طور پر اجناس ہی دینا ضروری ہے یا رقم بھی دے سکتے ہیں؟❤️❦︎
جواب:۞☜︎︎︎ رقم بھی دے سکتے ہیں۔(الجوھرۃ علی مختصر القدوری)❥︎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں