سوال: صاحب نصاب پر صدقۂ فطر کس وقت واجب ہوتا ہے۔مطلب اس کا وجوبی وقت کونسا ہے؟*💜♥︎
جواب:۞عید کے دن صبح صادق طلوع ہوتے ہی صدقۂ فطر واجب ہوتا ہے۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ).
سوال: صدقۂ فطر کی ادائیگی کا بہترین (مستحب)وقت کیاہے؟🌸
جواب: ۞بہتر یہ ہے کہ عید کی صبح صادق ہونے کے بعد اور عید گاہ جانے سے پہلے ادا کردے۔(درمختار)
سوال: کیا صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں بھی ادا کر سکتے ہیں؟
جواب:۞☜︎︎︎ اگر عید سے پہلے فطرہ ادا کریں تو جائز ہے۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ).🦚
سوال: کیا رمضان سے بھی پہلے صدقۂ فطر ادا کرسکتے ہیں؟
جواب:۞☜︎︎︎ جی ہاں ، رمضان سے بھی پہلے صدقۂ فطر ادا کرنا جائز ہے۔(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)🌹
سوال: رمضان سے کتنا پہلے صدقۂ فطر ادا کرسکتے ہیں؟📖📕
جواب:☜︎︎︎ رمضان سے جتنی مدت چاہیں پہلے ادا کر سکتے ہیں ، یہاں تک کہ سال ، دو سال ، بلکہ دس سال پہلے بھی ادا کرسکتےہیں۔(مجمع الانھرشرح ملتقی الابحرج).
سوال: کیا پیشگی فطرہ دیتے وقت صاحب نصاب ہونا ضروری ہے؟
جواب:☜︎︎︎ اگر نصاب کا مالک ہونے سے پہلے صدقہ دے دیا پھر نصاب کا مالک ہوا تو صحیح ہے۔(فتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ)