26

حاجات اصلیہ سے کیا مراد ہے؟ کیا صدقۂ فطر کے لیے مال پر سال کا گزرنا ضروری ہے؟مالِ نامی سے کیا مراد ہے؟

5️⃣
سوال: حاجات اصلیہ سے کیا مراد ہے؟꧁
جواب: ۞☜︎︎︎حاجاتِ اصلیہ سے مراد ضروریات ذندگی کی وہ چیزیں ہیں جن کی عموماً انسان کو ضرورت ہوتی ہے ، اور ان کے بغیر گزر اوقات میں شدید تنگی و دشواری محسوس ہوتی ہے جیسے رہنے کا گھر ، پہننے کے کپڑے ، سواری ، علم دین سے متعلق کتابیں ، اور پیشے سے متعلق اوزار وغیرہ۔☞︎︎︎♧︎︎︎
❤️••••❦︎••••💚••••♡︎••••🧡

سوال: کیا صدقۂ فطر دینے کے لیے روزہ رکھنا شرط ہے؟🌹
جواب: نہیں۔ (بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع)ꨄ︎❥︎

سوال: کیا صدقۂ فطر کے لیے مال پر سال کا گزرنا ضروری ہے؟🌻
جواب: نہیں۔ (درمختار)

سوال: کیا صدقۂ فطر کے لیے مال کا نامی ہونا شرط ہے؟🌸
جواب: نہیں۔ (درمختار)📚❦︎

سوال: مالِ نامی سے کیا مراد ہے؟🌹
جواب: ۞مال نامی سے مراد وہ مال جو بڑھنے والا ہو خواہ اس کی بڑھوتری حقیقتًہ ہو یا حکماً۔
اس کی تین صورتیں ہیں:🦚
1- یہ بڑھنا تجارت سے ہو گا۔
2- افزائشِ نسل کے لیے جانوروں کو جنگل میں چھوڑ دینے سے ہو گا۔
3- وہ مال خَلقی(یعنی پیدائشی) طور پر نامی ہو گا ،جیسے سونا ،چاندی وغیرہ۔(الفتاویٰ الھندیہ ، کتاب الزکٰوۃ)❤️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں