28

کیا کسی مسلمان کی طرف سے اعتکاف کیا جاسکتا ہے؟رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد کیا ہے؟

سوال: کیا کسی مسلمان کی طرف سے اعتکاف کیا جاسکتا ہے؟💟•••••⁦❥
جواب: اعتکاف کر کے اس کا ثواب کسی بھی مسلمان میت کو ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے۔(از عامہ کتب فقہ)
❥➻•───────••➻❥
سوال: کیا عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی اور کے گھر میں اعتکاف کر سکتی ہے؟
جواب: عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی اور کے گھر میں اعتکاف نہیں کر سکتی بلکہ اپنے گھر کی مسجدِ بیت میں اعتکاف کرے گی۔(فیضانِ رمضان)🌸••••••⁦✿

سوال: کیا گھر کی دیگر عورتیں معتکفہ(یعنی اعتکاف میں بیٹھنے والی عورت) کے پاس مسجد بیت میں جا سکتی ہیں؟
جواب: ضرورت کے وقت گھر کی دیگر عورتیں معتکفہ کے پاس مسجدِ بیت میں جا سکتیں ہیں اور ضروری گفتگو بھی کر سکتی ہیں، اس سے معتکفہ کے اعتکاف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن معتکفہ کا بلا ضرورت فضول گفتگو کرنا اعتکاف کے مقاصد کے خلاف ہے۔ (از عامہ کتب فقہ)🌹

سوال: اگر کسی مرد کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو اس کی قضا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟♥️
جواب: اگر کسی مرد کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو اس کی قضا کرنے کا طریقہ یہ ہے غروب آفتاب سے چند منٹ پہلے اعتکاف کی قضا کی نیت سے کسی مسجد میں آ جائے،اور اگلے دن کے غروبِ آفتاب تک اعتکاف گاہ میں رہے اور اس میں روزہ بھی رکھنا ہو گا۔(فیضان رمضان)❤️

سوال: رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد کیا ہے؟
جواب: رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد شبّ قدر کو تلاش کرنا ہے اور راجح یہی ہے کہ شب قدر رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کی طاق راتوں میں ہوتی ہے۔(فیضان رمضان)🎆

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں