30

عورت کس حاجت کی بنا پر مسجد بیت سے باہر نکل سکتی ہے؟ اگر کسی عورت کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو اس کی قضا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: اگر ماہواری کی تاریخیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں آنے والی ہوں تو کیا عورت کو اعتکاف شروع کرنا چاہیے؟
جواب: اگر ماہواری کی تاریخیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں آنے والی ہوں تو عورت کو اعتکاف شروع نہیں کرنا چاہیے۔(فیضان رمضان)
✴️•••🔸•••🧡•••✴️

سوال: عورت کس حاجت کی بنا پر مسجد بیت سے باہر نکل سکتی ہے؟
جواب: عورت صرف حاجتِ طبعی (یعنی پیشاب ، پاخانہ اور فرض غسل) کی بنا پر مسجدِ بیت سے باہر نکل سکتی ہے۔(احکام تراویح و اعتکاف)🧡
❥➻•───────••➻❥
سوال: اگر عورت بھول کر مسجدِ بیت سے باہر نکل گئی تو کیا حکم ہو گا؟*
جواب: اگر عورت بھول کر بلا حاجت طبعی مسجد سے باہر نکل گئی تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟(فتاویٰ عالمگیری)🦚

سوال: اگر کسی عورت کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو اس کی قضا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب: اگر کسی عورت کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو اس کی قضا کرنے کا طریقہ یہ ہے غروب آفتاب سے چند منٹ پہلے اعتکاف کی قضا کی نیت سے مسجد بیت میں آ جائے، اگلے دن کے غروبِ آفتاب تک اعتکاف گاہ میں رہے اور اس میں روزہ بھی رکھنا ہو گا۔(فیضان رمضان)
✳️•••♻️•••✳️•••♻️•••✳️

سوال: کیا عورت گرمی کی وجہ سے رات کو سونے کے لیے مسجد بیت سے باہر آسکتی ہے؟
جواب: جی نہیں، اگر بغیر حاجت طبعی( پیشاب ، پاخانہ، وضو ، فرض غسل) کےمسجد بیت سے باہر نکلے گی تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔(از فیضان رمضان)🦚

سوال: کیا عورت ایک جگہ اعتکاف بیٹھ جانے کے بعد اعتکاف کی جگہ کو تبدیل کر سکتی ہے؟
جواب: عورت ایک جگہ اعتکاف بیٹھ جانے کے بعد اعتکاف کی جگہ کو تبدیل نہیں کر سکتی ،اگر کرے گی تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔(از فیضان رمضان)💟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں